اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برمنگھم یونی ورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا ایک قدیم نسخہ ملا ہے، قرآنی نسخے کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا گیا تو پتہ کہ یہ نسخہ 1370 سال پرانا ہے۔ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر 568 سے 645 صدی عیسوی کے درمیان لکھا گیا ہے۔
یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے موجود ہے، اگر ٹیسٹ کا نتیجہ ٹھیک ہے تو پھر یہ قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ ہے۔
.......
/169